• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172336

    عنوان: کیا راکھی کا کاروبار صحیح ہے؟

    سوال: کیا راکھی کا کاروبار صحیح ہے؟ اور اسی طرح کس قسم کا مال اسلام میں جائز یا ناجائز ہے؟

    جواب نمبر: 172336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1109-985/M=11/1440

    راکھی یہ ہندوٴوں کی مذہبی چیز ہے، مسلمانوں کواس کا کاروبار نہیں کرنا چاہئے، اسی طرح جو چیزیں غیر قوموں کا شعار ہیں ان کی بھی تجارت سے بچنا چاہئے، جو چیزیں شریعت کی نظر میں مال ہیں اور ان کی خرید و فروخت میں کسی معصیت کا ارتکاب یا گناہ پر اعانت لازم نہیں آتی، ان کی تجارت درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند