• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 173996

    عنوان: ڈیجیٹل فوٹوگرافی اور ویڈیو بنوانا

    سوال: کیا ڈیجیٹل فوٹوگرافی یا ویڈیوگرافی اسلام میں جائز ہے ؟ اگر نہیں، تو بڑے بڑے علماء اور مفتی حضرات ( جیسے : حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب، مولانا ارشد مدنی صاحب، حضرت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی صاحب، مولانا طارق جمیل صاحب، مولانا الیاس گھمن صاحب وغیرہ ) چاہتے ہوئے یا نہ چاہتے ہوئے اپنی ویڈیو بنواتے ہیں؟ کِیا میں اِسلامی بیانات کے لیے اپنی ویڈیوبنا سکتا ہوں؟ یا میں کسی اِسلامی یا غیر اسلامی پروگرام میں علماء کے ساتھ فوٹو کھنچوا سکتا ہوں اگر وہاں پر فوٹو سیشن چل رہا ہو؟

    جواب نمبر: 173996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 160-149/L=03/1441

    ڈیجیٹل فوٹو گرافی یا ویڈیو گرافی ناجائز ہے؛ اس لئے آپ اس سے احتیاط کریں۔ باقی یہ بڑے حضرات ایسا کیوں کرتے ہیں؟ ان کے سامنے کیا ضرورت درپیش ہے اس تعلق سے آپ خود انہیں حضرات سے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند