• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 13918

    عنوان:

    ہم نے سنا ہے کہ فلمی گانے سنتے ہوئے اگر روزی کماتے ہیں یا کوئی بھی کام کرتے ہیں تو وہ کمائی ہوئی رقم حرام یعنی ناجائز ہوجاتی ہے کیا یہ بات صحیح ہے؟

    سوال:

    ہم نے سنا ہے کہ فلمی گانے سنتے ہوئے اگر روزی کماتے ہیں یا کوئی بھی کام کرتے ہیں تو وہ کمائی ہوئی رقم حرام یعنی ناجائز ہوجاتی ہے کیا یہ بات صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 13918

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1377=1083/ھ

    فلمی گانوں کا قصداً سننا ان سے تلذذ حاصل کرنا حرام ہے، ان حرام گانوں کو سنتے سنتے کوئی کام کرنا روزی کمانا اگرچہ کمائی میں نحوست وبے برکتی کے آمدنی میں اثرانداز ہونے کا موجب ہے، مگر حاصل شدہ آمدنی پر حرام ہونے کا حکم لاگو نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند