• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603070

    عنوان:

    گوبر سے گھر مسجد یا مدرسہ کے صحن کو لیپنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    ہمارے ایک ساتھی ہیں وہ اپنا ایک مکتب کے فرش کو گوبر سے لیپوا رہے تھے تو میں نے انہیں گوبر سے لیپنے سے منع کیا تو وہ کہنے لگے سوکھنے کے بعد گوبر پاک ہوتا ہے اب سوال یہ ہے کیا گوبر سے گھر مکتب یا پھر مسجد وغیرہ کا صحن لیپ سکتے ہیں برائے مہربانی مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603070

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 676-561/H=07/1442

     مسجد یا مکتب کو گوبر سے نہ لیپنا چاہئے کہ یہ جائز نہیں گھر میں اگر لپائی کرلیں تو گنجائش ہے گوبر سوکھ جانے کے بعد پاک نہیں ہوتا بلکہ وہ ناپاک ہی رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند