• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174786

    عنوان: سی سی ٹی وی کیمرہ

    سوال: سی سی ٹی وی کیمرہ کی تجارت اور اس کو نصب کر نا وغیرہ کی آمدنی حلال ہے یا حرام ایسے شخص کی دعوت قبول کرے سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 174786

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 266-327/D=05/1441

    سی سی ٹی وی کیمرے میں تصویر کشی پائی جاتی ہے اس لئے اس کا استعمال ناجائز ہے، سخت مجبوری میں اس کے نصب کرانے کی گنجائش ہے، اور ضرورتاً استعمال کے وقت مسئلے میں خفت کی بناء پر اگرچہ اس کی تجارت کے حرام ہونے کا حکم نہیں ہوگا، تاہم اس کی تجارت اور نصب کرنے اور یہ کام کرنے والے لوگوں کی دعوت قبول کرنے سے احتراز کرنا ہی بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند