• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 27658

    عنوان: میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں، میں اس کمپنی میں اکاؤنٹینٹ کا کام کرتا ہوں، یہ کمپنی اپنی لائٹ ، کیمرا اور اپنے ٹیمپو فلم انڈسٹری اور ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو کرائے پر دیتی ہے۔کیا یہ ملازمت میرے لیے جائز اور حلال ہے؟

    سوال: میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں، میں اس کمپنی میں اکاؤنٹینٹ کا کام کرتا ہوں، یہ کمپنی اپنی لائٹ ، کیمرا اور اپنے ٹیمپو فلم انڈسٹری اور ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو کرائے پر دیتی ہے۔کیا یہ ملازمت میرے لیے جائز اور حلال ہے؟

    جواب نمبر: 27658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2749=1132-12/1431

     

    اگرچہ آپ کے کام اور اس کی اجرت پر حرام ہونے کا تو حکم لاگو نہ ہو، مگر کمپنی کے کاروبار میں ناجائز اور حرام امور کا حلال کے ساتھ خلط ملط ہے تو ایسی صورت میں آپ کی آمدنی کراہت سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند