متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 1261
کیا مرد اپنے جسم کے تمام بال بلیڈ سے صاف کرسکتا ہے؟
کیا مرد اپنے جسم کے تمام بال بلیڈ سے صاف کرسکتا ہے؟ اگر نہیں تو جسم کی کس کس حصے کا بال صاف کرنا چاہیے؟
جواب نمبر: 126118-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 837/ ج= 837/ ج
ڈاڑھی کے بال مونڈوانا یا ایک مشت سے کم پر کتروانا تو ناجائز و حرام ہے، اور مونچھ اور بغل کے بال اور موئے زیر ناف کی چالیس دن کے اندر اندر صفائی کرنا واجب ہے۔ ان کی صفائی میں چالیس دن سے زیادہ تاخیر کرنا ناجائز اور مکروہ تحریمی ہے۔ اور ان کے علاوہ جسم کے اور جو بال ہیں ان کی صفائی کرنا اور نہ کرنا دونوں جائز ہے، اگر صفائی کرے تو سر کے علاوہ اور جگہوں پر بلیڈ کے بجائے کوئی ایسی چیز استعمال کرے جس سے جسم کھردرا نہ ہو، ویسے بلیڈ کااستعما ل کرنا بھی جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
بطخ کے انڈے مرغی کے نیچے رکھ کر چوزے نکالنا
5096 مناظرمیں اسلام میں ویڈیو بنانے کا حکم جاننا
چاہتاہوں۔ ان دنوں بہت سارے مذہبی علماء جیسے کہ تقی عثمانی وغیرہ ٹی وی پروگرام
پرآتے ہیں کیایہ اسلام میں جائز ہے؟نیز آج کل نعت ایکشن کے ساتھ دکھائی جاتی ہیں کیا
یہ جائز ہے؟
تاخیر سے حمل قرار پانے کے لیے پیدائش کنٹرول گولی کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟
2120 مناظرمیری بیوی کو دو بار اسقاط ہوگیا ہے یعنی
صفائی کرنا پڑی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ صفائی ہونے کے بعد کم سے کم چھ یا آٹھ مہینے تک
آپ دوسرے بچے کے لیے کوشش نہ کریں تو کیا میں کنڈوم کا استعمال کرسکتا ہوں؟(۲) اور ویسے کنڈوم کا استعمال کرنا کیسا
ہے؟
ویسٹیج کمپنی میں ممبر بننا بنانا کیسا ہے ؟
4160 مناظرمیں
ایک پرائیویٹ تنظیم میں ملازم ہوں، میرے ادارے نے ملازمین کو میڈیکل کی سہولت دی
ہے، اس کے لیے انھوں نے یہ کیا ہے کہ ایک انشورنس کمپنی سے تمام ملازمین کا میڈیکل
انشورنس کردیا ہے۔ اور اس کی سالانہ قسط کمپنی ادا کرتی ہے۔ اس سارے عمل میں ملازم
سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی ہماری تنخواہ سے کٹوتی ہوتی ہے، یعنی
ملازمین کو براہ راست انشورنس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔ تو میں یہ پوچھنا چاہتاہوں
کہ کیا میں یہ سہولت حاصل کرسکتا ہوں ؟قرآن اور حدیث کی روشنی میں ذرا تفصیل سے
بتادیں ۔
میں ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں۔ کیا اسلام میں ہومیوپیتھک پریکٹس جائز ہے؟ برائے کرم جواب باحوالہ ارسال کریں۔
1957 مناظر