• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 19807

    عنوان:

    حضرت میں نے نسوار اور سگریٹ کے بارے میں پوچھنا تھا۔ کیا ان کا فروخت کرنا اور استعمال جائز ہے یا نہیں؟ اگر مکروہ ہے تو کیا مطلب گناہ ہو گا یا نہیں ؟ صغیرہ گناہ یا کبیرہ۔

    سوال:

    حضرت میں نے نسوار اور سگریٹ کے بارے میں پوچھنا تھا۔ کیا ان کا فروخت کرنا اور استعمال جائز ہے یا نہیں؟ اگر مکروہ ہے تو کیا مطلب گناہ ہو گا یا نہیں ؟ صغیرہ گناہ یا کبیرہ۔

    جواب نمبر: 19807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 336=247-3/1431

    نسوار اور سگریٹ کا فروخت کرنا جائز ہے، مگر خلاف اولیٰ ہے اسی طرح اگر سگریٹ بدن کے لیے مضر نہ ہو اور شوقیہ اس کا استعمال کیا جائے تو یہ مکروہ ہے اور یہ کراہت تنزیہی یعنی گناہ صغیرہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند