• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 29333

    عنوان: کسی کا ستر دیکھنا جائز نہیں ہے تو کیا کسی مرد کے دوسرے مرد کے گھٹنو ں پر یا ران پر ہاتھ رکھنا ناجائز ہے؟اگر ناجائزہے تو ہم گاڑی میں ایک ساتھ جوڑ کر بیٹھتے ہیں ، کیا یہ جائز ہے؟

    سوال: کسی کا ستر دیکھنا جائز نہیں ہے تو کیا کسی مرد کے دوسرے مرد کے گھٹنو ں پر یا ران پر ہاتھ رکھنا ناجائز ہے؟اگر ناجائزہے تو ہم گاڑی میں ایک ساتھ جوڑ کر بیٹھتے ہیں ، کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 29333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 233=10-2/1432

    (۱) ناف کے نیچے سے گھٹنے تک مرد کا ستر ہوتا ہے دوسرے مرد کے لیے اس کا دیکھنا جائز نہیں (ہاں کوئی شرعی ضرورت ہو مثلاً معالج کو بسلسلہٴ علاج دیکھنا پڑجائے اس کی اجازت ہے) 
    (۲) کپڑے کے اوپر سے دوسرے مرد کے گھٹنے یا ران پر ہاتھ رکھنے کی گنجائش ہے، البتہ اگر شہوت پیدا ہونے کا اندیشہ ہو تو احتراز کرے۔ 
    (۳) اس کا حکم نمبر (۲) سے معلوم ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند