• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 11672

    عنوان:

    کیا ہم بینک سے ہوم لون لے کر مکان خرید سکتے ہیں؟کیوں کہ مغربی ممالک میں مکان خریدنا بہت مشکل ہے۔ میں کناڈا کا رہنے والا ہوں اگر مجھے یہاں پر مکان خریدنا ہو تو کیا میں بینک سے لون لے کر خریدسکتاہوں؟ آپ یہاں کے تمام ہوم لون کے بارے میں واقف ہوں گے۔ اور کیا یہ سود (ہوم لون) ہے ۔ برائے کرم مجھے بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 623=520/د

    ہمیں آپ کے یہاں کے ہوم لون کی تفصیلات اورطریق کار معلوم نہیں ہے۔ بینک اگر خود مکان تیار کرکے یا خریدکر اپنا منافع اس میں شامل کرکے آپ کے بدست فروخت کردے اور پھر مجموعی رقم قسطوں میں آپ سے وصول کرلے یہ شکل جائز ہے اور بینک کا نفع کے طور پر رقم بڑھانا سود میں داخل نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند