• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 20913

    عنوان:

    آن لائن کرنسی بزنس میں بہت زیادہ منافع بھی ہے اور بہت زیادہ نقصان بھی ہے ، لیکن ہمیں اس بزنس کاآئڈیا بہت کم ہے، اس لیے اگر ہم اس بزنس کو کریں گے تو نقصان کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ اس لیے بہت ساری کمپنیاں پیسے لے کر ہمیں روز منافع دیتی ہیں، مثا ل کے طورپر اگر ہم سے 25000روپئے کمپنی والے لیں تو 300 دن تک ہر دن 250 روپئے اور اس میں انکم ٹیکس کٹ ہوکرتقریبا 200یا 220 روپئے ہمارے اکاؤنٹ میں آتے ہیں اورہمارے 25000روپئے نہیں دئیے جاتے ہیں بلکہ جو ہردن منافع دیا تا ہے اس میں ہمیں25000 لینا پڑتاہے۔اگر کمپنی ہمیں ہر دن 220 دے تو 300دن کے حساب سے کل رقم 66000ہوئی ۔ اس رقم میں ہمارے 66000-25000 میں سے 41000منافع بچا، تین سو دنوں میں۔ ان تین سو دنوں میں سرکاری چھٹیاں اور ہر ہفتہ اور اتوار شامل نہیں ہیں۔ کیا ایسے بزنس میں پیسے لگانا جائزہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 522=395-4/1431

    مذکور فی السوال بزنس میں پیسہ لگانا جائز نہیں، نفع کے نام سے ملنے والی رقم سود ہے، جس کا لینا حرام ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند