• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3721

    عنوان:

     میں امریکہ میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہوں اور شوہر سعودی عرب میں۔ وہ دانتوں کے سرجن ہیں اور ان کی پوسٹنگ میں سعودی عرب ہے۔ میں حمل سے ہوں اور یہاں لیڈی ڈاکٹروں سے زیادہ مرد ڈاکٹر ہیں، لیڈی ڈاکٹروں میں زیادہ ہند و یا عیسائی ہوتی ہیں، ان کی فیس مرد ڈاکٹروں سے تین گناہ زیادہ ہوتی ہے۔ یہ بتائیں کہ اگر مسلم لیڈی ڈاکٹر نہ ملے تو کیا ہندو لیڈی ڈاکٹر سے علاج کروانا درست ہے؟ اور الٹرا ساؤنڈ بھی مرد ڈاکٹرکرتے ہیں، وہاں میرے ساتھ میری ماں اور لیڈی ڈاکٹر ساتھ ہوتی ہیں، جسم کے حصے زیادہ نہیں کھولتے ہیں۔ میں خود بھی عالمہ ہوں ، ان سب کے باوجود میرا دل راضی نہیں ہے۔ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔ (۲) میں اپنے شوہر کے پاس سات مہینے کے بعد جاؤں گی، کیا شوہر سے اتنا عرصہ دوررہنا ٹھیک ہے؟ میں یہاں صرف شہریت کے لیے رہ رہی ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 706/ ھ= 535/ ھ

    (۱) سعی تو یہی کریں کہ الٹراساوٴنڈ وغیرہ مراحل سے گرنے میں کسی مسلمان لیڈی ڈاکٹر کی خدمات حاصل ہوجائیں، اگر کوئی صورت نہ ہوسکے تو ہندو یا عیسائی لیڈی ڈاکٹر سے رابطہ کرلیں، اگر کسی مرحلہ میں مرد ڈاکٹر کے علاوہ چارہٴ کار نہ ہو تو پھر مجبوراً اس کی بھی گنجائش ہے۔

    (۲) جب شہریت کی خاطر قیام ضروری ہے تو اتنے طویل عرصہ تک علیحدہ رہنے میں کچھ مضائقہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند