• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 157589

    عنوان: آپ بتائیں کہ عطر میں الکحل استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: ای ڈی پی (EDP) اور پرفیوم میں الکحل ہوتا ہے، وہ حلال ہے کیا؟ میں نے ایک دکان سے عود الامارات خریدتے وقت اس کے باکس میں دیکھا کہ اس کے جزو ترکیبی میں الکحل دنات(Alcohol Denat) لکھا ہے۔ اور دوکاندار عالم ہیں، میں نے ان سے پوچھا کہ یہ الکحل حلال ہے کیا؟ انہوں نے کہا کہ الکحل دنات چلتا ہے اور اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ بتائیں کہ عطر میں الکحل استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اگر کرسکتے ہیں تو کونسا الکحل کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 157589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:390-343/D=4/1439

    الکوحل شراب ہوتا ہے، بعض الکوحل انگور کھجور سے بنتے ہیں، وہ ناپاک اور حرام ہے اور جو شراب ان کے علاوہ دیگر چیزوں مثلاً آلو، گنا شکر قند وغیرہ سے بنتے ہیں شیخین رحمہما اللہ کے نزدیک ان کے استعمال کی گنجائش ہے اور عطریات میں عموماً ایسے ہی الکوحل استعمال کیے جاتے ہیں۔ قال الشیخ تقي العثماني وإن معظم الکوحل التي تستعمل الیوم في الأدویة والعطور وغیرہا لا تتخذ من العنب والتمر إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البترول وغیرہ (تکملة فتح الملہم: ج۳ص۶۰۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند