• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 56081

    عنوان: دوا جس میں الکوحل کی مقدار ہو، اس کے استعمال کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ جیسے ہومیوپیتھک ، کف سیرپ، وغیرہ وغیرہ ؟

    سوال: دوا جس میں الکوحل کی مقدار ہو، اس کے استعمال کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ جیسے ہومیوپیتھک ، کف سیرپ، وغیرہ وغیرہ ؟

    جواب نمبر: 56081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1361-1078/D=12/1435-U الکوحل اگر انگور، کشمش،کھجور چھوہارے سے بناہوا نہ ہو بلکہ ان کے علاوہ دوسری چیزوں، مثلاً گنا، آلو، گیہوں وغیرہ سے تیار کیا گیا ہو تو اس کے استعمال کی گنجائش ہے، البتہ کف سیرپ وغیرہ میں اگر اتنی مقدار میں الکوحل ہو جس سے نشہ آئے تو حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند