• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 611267

    عنوان:

    پیتھولوجسٹ كا ڈاكٹر كو كمیشن دینا

    سوال:

    سوال : میرا پیتھولوجی سینٹر ہے، مجھ سے اکثر ڈاکٹر حضرات کہتے ہیں اگر آپ ہمیں کمیشن دیں تو ہم مریضوں کو آپ کے پاس بھیجیں گے،معلوم یہ کرنا ہے کہ ان ڈاکٹر حضرات کو کمیشن دینا اور ان کا کمیشن لینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 611267

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1039-879/B=09/1443

     محض ڈاكٹر كے پاس مریضوں كو بھیجنے سے ڈاكٹر كسی كمیشن (اجرت) كا مستحق نہیں ہوتا‏، ڈاكٹر خود جاكر مریض كو اپنے ساتھ لے آئے یا اس كا نوكر ساتھ لے آئے اور ڈاكٹر اسے دیكھ بھال كر نسخہ تجویز كرے اور دوا دیوے پھر وہ ڈاكٹر خود یا اس كا نوكر واپس لیجائے جب وہ كمیشن لینے كا حقدار ہوتا ہے بلا كوئی عمل كئے ہوئے كمیشن كا لینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند