• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 10149

    عنوان:

    میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا مسلم اور غیر مسلم لڑکی سے دوستی کرنا جائز ہے؟(۲) اگر اقوم متحدہ کچھ رقم بطور تحفہ کے دے توکیا اس کا لینا جائز ہے؟ (۳)کیا پھول بیچنے کی دکان چلا سکتے ہیں؟

    سوال:

    (۱)میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا مسلم اور غیر مسلم لڑکی سے دوستی کرنا جائز ہے؟(۲) اگر اقوم متحدہ کچھ رقم بطور تحفہ کے دے توکیا اس کا لینا جائز ہے؟ (۳)کیا پھول بیچنے کی دکان چلا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 10149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 60=60/ د

     

    کسی مسلمان لڑکے کا نامحرم لڑکی سے خواہ مسلم ہو یا غیر مسلم دوستی کرنا جائز نہیں ہے، سخت گناہ ہے۔

    (۲) رقم کس کو دے گی اور کیوں دے گی، پوری بات صاحب معاملہ سے لکھواکر بھیجیں۔

    (۳) پھول بیچنا جائز ہے اس کے لیے دکان بھی رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند