• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 605732

    عنوان:

    سگریٹ والے شیئرز خریدنا كیسا ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ ایسی کمپنی کے شیئرز خریدنا کیسا ہے جو سگریٹ بناتی ہو اس کے علاوہ وہ کمپنی آٹا بسکٹ اور بھی دیگر اشیاء بناتی ہو۔

    جواب نمبر: 605732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1217-884/D=01/1443

     سگریٹ کی خرید و فروخت فی نفسہ مباح ہے اور اس کی آمدنی بھی حلال ہے۔ پس جس کمپنی میں سگریٹ کے ساتھ دوسری مباح چیزیں بنائی جاتی ہیں اس کمپنی کے شیئرز خریدنا جائز ہے، بس شرط یہ ہے کہ شیئرز کی خریدو فروخت کے تعلق سے جو شرائط صحت ہیں ان کی رعایت کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند