• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 50089

    عنوان: ٹی وی چینل میں كام كرنا؟

    سوال: میں ایک ٹی وی چینل میں کام کرتاہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے ادارہ میں ایک سی پی فنڈ ہوتاہے یعنی ادارہ ملازم کی تنخواہ سے ماہانہ پیسے کاٹتا ہے اور جب ملازم ریٹائرڈ ہوجاتا ہے اس وقت اس کو جتنا سی پی فنڈ کاٹا جاتا ہے اس کو وہ دوگنا کرکے ملازم کو دیتا ہے مثال کے طور پر ملازم کا ماہانہ ایک ہزار روپیہ کاٹ کر ریٹائرمنٹ کے وقت اس کو دو ہزار دئے جاتے ہیں اور اس کے ساتھ تھوڑا سود بھی لگتا ہے۔ کیا یہ سی پی فنڈ لینا جائز ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 50089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 231-194/H=2/1435-U معلوم نہیں ٹی وی چینل میں آپ کیا کام کرتے ہیں؟ اگر جائز کام کرتے ہیں تو تنخواہ نیز سی پی فنڈ میں جمع شدہ رقم اور اس پر اضافہ نیز بعنوان سود زیادتی سب آپ کے حق میں حلال ہے، شرعی اعتبار سے اس پر سود کی حقیقت شرعیہ صادق نہیں آتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند