• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172701

    عنوان: باپ بیٹا بہو کا ایک ساتھ حج کے لئے جانا

    سوال: انتہائی عجلت میں بس یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ کیاایک ساتھ باپ بیٹا اور بہو حج بیت اللہ تشریف لے جا سکتے ہیں یا نہیں؟ برائے مہربانی جلد جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 172701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1275-1102/B=01/1441

    اگر بیٹے سے مراد بہو کا شوہر ہے تو تینوں ایک ساتھ حج کر سکتے ہیں؛ اس لئے کہ باپ بھی بہو کے لئے محرم ہے۔ و مع زوج أو محرم بالغ عاقل ۔ (الدر المختار ، کتاب الحج ، ۳/۴۶۴، زکریا دیوبند)

    قال العلامة الحصکفي: أسباب التحریم أنواع: قرابة، مصاہرة، قال الشامی: قولہ: (مصاہرة) کفروع نسائہ المدخول بہنّ وإن نزلن ․․․․․․ وموطوء ات أبنائہ وأبناء أولادہ وإن سفلوا ولوبزنی۔ (الدر مع الرد ، کتاب النکح ، فصل في المحرمات ، ۴/۹۹، ۱۰۰، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند