• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 52320

    عنوان: عورت کے لیے بغیر محرم شرعی کے عمرہ پر جانا جائز نہیں۔

    سوال: مولاناصاحب میں پاکستان میں رہتا ھوں میں یہ پوچھنا چاھتا ھوں کہ میری امی کی عمر 40 سال ہے ۔وہ عمرے پر جانا چاہتی ہے کیا وہ بغیر محرم کہ عمرے پر جا سکتی ہے ۔اور عمرہ کر سکتی ہے ۔کو ء محرم کا بندوبست نہیں ہو رہا ۔اسلام میں یہ جائز ہے کہ نہیں۔اور میں نے یہ پوچھنا ہے کہ لوگ عارضی طور پر گروپ میں سے کسی کو محرم بنا لیتے ہیں کیا یہ اسلام میں جائز ہے کہ نہیں۔مولانا صاحب جلدی اور مفصل جواب دے ۔

    جواب نمبر: 52320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 749-519/L=6/1435-U (۱) عورت کے لیے بغیر محرم شرعی کے عمرہ پر جانا جائز نہیں۔ (۲) عارضی طور پر گروپ میں سے کسی کو محرم بنانا جائز نہیں بلکہ اس میں دوہرا جرم ہے، ایک جھوٹ بولنے کا اور دوسرے غیرمحرم کومحرم بنانے کا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند