• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 154474

    عنوان: ذوالحجہ کے ابتدائی دنوں میں معتمر کا حلق کرنا

    سوال: سوال: مدینہ منورہ سے 3 ذوالحجہ کو مکہ روانہ ہونے والے افراد عمرہ کی ادائیگی کے بعد حلق کرائیں گے یا اپنی قربانی تک رکیں گے ؟ اگر اپنی قربانی اپنے ملک میں کرارہے ہوں تو عرب میں عید الاضحیٰ ایک دن پہلے ہے قربانی دوسرے دن ہند وغیرہ میں ہوگی تو کیا یہ حج کا حلق بھی روکے رکھے گا؟بینواوتوجروا

    جواب نمبر: 154474

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1424-1309/B=1/1439

    ۳/ ذوالحجہ کو مدینہ سے مکہ آنے والا ذوالحلیفہ سے عمرہ کا احرام باندھ کر آئے گا، مکہ پہنچ کر خانہ کعبہ کا طوف کرے گا، پھر صفا اور مروہ کی سعی کرے گا، اس کے بعد اسے حلق کرانا ہوگا، قربانی کے دن تک حلق کو روکنا جائز نہیں اور یہ حج کی قربانی یعنی دم تمتع وہیں منی میں کرنا ضروری ہے، اپنے ملک میں کرنا جائز نہیں، آٹھویں تاریخ کو جب آپ حج کا احرام باندھیں اور دسویں ذی الحجہ کی قربانی (دم تمتع) کریں گے تو اس وقت دوبارہ حلق کرانا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند