• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 35280

    عنوان: ہم اس سال حج کرنے جائیں گے، ہم شافعی مسلک سے ہیں، ہم عورتوں کے لیے احرام کے دوران میں پردے کا کیا حکم ہے؟

    سوال: ہم اس سال حج کرنے جائیں گے، ہم شافعی مسلک سے ہیں، ہم عورتوں کے لیے احرام کے دوران میں پردے کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 35280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1791=1265-12/1432 حالت احرام میں اگر سرپر ہیٹ رکھ کر چادر کو چہرہ پر اس طرح ڈال دیا جائے کہ چادر چہرہ کو نہ لگے تو ایسا کرنے کی گنجائش ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ ہم حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حالت احرام میں تھے اس وقت ہمارے پاس لوگوں کی سواریاں گذررہی تھی، جب وہ سواریاں ہمارے قریب آتیں تو ہم اپنی چادریں سر کے اوپر سے چہرہ پر لٹکالیتی تھیں اور جب وہ سواریاں آگے گذرجاتیں تو ہم اپنا چہرہ کھول لیا کرتی تھیں۔ (ابوداوٴد شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند