• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 36620

    عنوان: حج یا عمرہ کے لئے رخصت ہونے والے یا حج یا عمرہ سے تشریف لانے والے شخص سے گلے ملنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حج یا عمرہ کے لئے رخصت ہونے والے یا حج یا عمرہ سے تشریف لانے والے شخص سے گلے ملنا کیسا ہے ؟ اگرایک شخص جدہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہتا ہو اور وہ حج یا عمرہ کے لئے جاتا یاحج یا عمرہ کرکے واپس آتا ہو تو کیا اس کے دوست اس سے گلے مل سکتے ہیں؟ کہیں یہ بدعت تو نہیں؟ کیونکہ اگر یہ شخص عمرہ کے لئے صبح روانہ ہوتا ہے تو دوپہر تک واپس آ جاتا ہے تو کیا ایسی صورت میں بھی اس سے رخصتی اور واپسی کے وقت گلے ملنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 36620

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 259=145-2/1433 (۱) حج یا عمرہ کرکے لوٹنے والے سے گلے ملنا فی نفسہ جائز ہے، بشرطیکہ کوئی مفسدہ اور خرابی نہ ہو۔ (۲) گنجائش ہے، مکر چونکہ معانقہ طویل غیبوبت کے بعد مشروع ہے، اس لیے گلے نہ ملنا اس صورت میں بہتر ہے۔ (۳) لازم سمجھنا تو بدعت ہے، اور مباح سمجھ کر کرلے اور کسی مفسدہ کا اندیشہ نہ ہو تو بدعت کا اطلاق اس پر نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند