• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 30794

    عنوان: بات یہ ہے کہ 2009/ میری امی میرے بڑے بھائی کے ساتھ میں انٹر نیشل پاسپورٹ سے حج کرنے گئی تھیں، اس میں نہ تو فنگر پرنٹ (انگلی چھاپ)تھا اورت نہ ہی ریٹین ٹیسٹ ہواتھا۔ اس باروالدہ میرے (چھوٹا بیٹا) اوروالد کے ساتھ دوبارہ حج کرنے اپنے میکے کے ایڈریس سے پاسپورٹ بنواکر دوبارہ جانا چاہتی ہیں، کیا یہ صحیح ہوگا؟ ہم لوگ اسی سال 2011/جانا چاہتے ہیں۔ براہ کرم، ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: بات یہ ہے کہ 2009/ میری امی میرے بڑے بھائی کے ساتھ میں انٹر نیشل پاسپورٹ سے حج کرنے گئی تھیں، اس میں نہ تو فنگر پرنٹ (انگلی چھاپ)تھا اورت نہ ہی ریٹین ٹیسٹ ہواتھا۔ اس باروالدہ میرے (چھوٹا بیٹا) اوروالد کے ساتھ دوبارہ حج کرنے اپنے میکے کے ایڈریس سے پاسپورٹ بنواکر دوبارہ جانا چاہتی ہیں، کیا یہ صحیح ہوگا؟ ہم لوگ اسی سال 2011/جانا چاہتے ہیں۔ براہ کرم، ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 30794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):336=301-3/1432

    ایڈریس بدل کر دوبارہ پاسپورٹ بنوانے کی بابت تو اس کا قانون جاننے والے بتائیں گے۔ رہا شرعی نقطہ نظر سے ایسا کرنا تو شریعت اسلام نے ہمیں جھوٹ لکھنے اور بولنے سے منع فرمایا ہے۔ اس لیے ہرمسلمان کو بالخصوص حرمین شریفین کو جانے والوں کے لیے اس سے احتیاط کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند