• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 24050

    عنوان: زید طواف زیارت کئے بغیر ہندوستان لوٹ آیا اور اپنی بیوی سے ہمبستری ہوتا رہتا ہے۔ اب جب تک وہ طواف زیات نہ کرلے ، اس پر کس طرح کا جرمانہ واجب ہوگا؟

    سوال: زید طواف زیارت کئے بغیر ہندوستان لوٹ آیا اور اپنی بیوی سے ہمبستری ہوتا رہتا ہے۔ اب جب تک وہ طواف زیات نہ کرلے ، اس پر کس طرح کا جرمانہ واجب ہوگا؟

    جواب نمبر: 24050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1235=931-9/1431

    صورت مسئولہ میں زید جب جب بھی ہمبستری کرے گااس پر دم واجب ہوگا، البتہ اگر زید دوسری ہمبستری کرتے وقت احرام چھوڑنے کا ارادہ کرلے تو پہلی ہمبستری سے دم واجب ہوگا اور بعد میں کچھ بھی اس کے ذمہ واجب نہ ہوگا ولو ترک طواف الزیارة کلہ أو أکثرہ فہو محرم أبدًا في حق النساء حتی یطوف فکلما جامع لزمہ دم إذا تعدد المجلس إلا أن یقصد الرفض فلا یلزمہ بالثاني شيء فعلیہ حتما أن یعود بذلک الإحرام ویطوفہ ولا یجزی عنہ البدل أصلاً (غنیة الناسک: ۱۴۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند