عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 21836
میں اس سال اپنے شوہر کے ساتھ حج کرنے کا ارادہ کئے ہوئے ہوں اور فارم بھردیا ہے مجھے یہ بتائیں کہ ناپاکی کی حالت میں کیا کیا نہیں کرسکتے، او رجو ارکان بحالت حیض چھوٹ جائیں ان کو کس طرح سے او رکب پورا کریں گے؟ از راہ کرم کوئی ایسی جامع کتاب بتائیں جس میں اس طرح کے تمام مسائل آسان اردو میں دئے ہوئے ہوں خاص طور پر عورتوں کے مسائل ۔

جواب نمبر: 21836
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 785=626-5/1431
ماہواری کی حالت میں احرام باندھنا، وقوف عرفات، وقوفِ مزدلفہ، میدان منیٰ میں رمی جمار، صفا مروہ کی سعی وغیرہ تمام امور بلاکراہت جائز ہیں لیکن طواف کرنا جائز نہیں: فلو حاضت قبل الإحرام اغتسلت وأحرمت وشہدت جمیع المناسک إلا الطواف (غنیہ جدید: ۹۴) دورانِ طواف اگر حیض آجائے تو طواف کو وہیں موقوف کردے اور پاک ہونے کے بعد طواف کا اعادہ کرے، اور دورانِ سعی ماہواری آجائے تو ایسی حالت میں سعی مکمل کرسکتی ہے۔ آپ ?انوار مناسک? موٴلفہ مفتی شبیر احمد صاحب قاسمی مرادآباد، کا مطالعہ کریں ان شاء اللہ وہ بہت مفید ثابت ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند