• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 17171

    عنوان:

    میں سعودی میں رہتاہوں۔ میں نے گزشتہ سال حج کیا الحمد للہ، اب میری بیوی بھی آگئی ہے مجھ کو ان کو حج کروانے کی خواہش ہے۔ (۱)اگر میں اور میری بیوی حج کرتے ہیں تو میرے پاس تمام پیسہ ختم ہوجائے گا، یعنی میرا بینک بیلنس خالی ہوجائے گا۔ اس حال میں مجھ کو حج اپنی بیوی کے ساتھ کرنا چاہیے یا اگلے سال تک موٴخر کردوں تاکہ مالی حالت صحیح ہوجائے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1779=1418-11/1430

    مذکورہ بالا صورت میں آپ کو اپنی بیوی کے ساتھ حج کرنا ضروری نہیں ہے، اگر حج کرنے میں آپ کو پریشانی لاحق ہوسکتی ہے اور پیسے ختم ہوجانے کا اندیشہ ہے تو آپ حج کو آئندہ سال کے لیے موٴخر کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند