• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 154891

    عنوان: حرام كمائی سے كیا گیا حج قبول ہوگا یا نہیں؟

    سوال: اگر کوئی زندگی بھر حرام کمائی کما کرتا ہو اور اسی حرام کمائی سے حج کرکے آجائے تو کیا اس کا حج قبول ہوگا؟

    جواب نمبر: 154891

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:9-9/H=2/1439

    اگر اس کو کہیں سے وراثت میں مال مل گیا یا ہدیہ میں ملا یا کسی سے قرض لیا اور اسی کو حج کے مصارف میں لگالیا تو امید ہے کہ ان شاء اللہ اس کا حج قبول ہوگا اگر اپنی کمائی ہی سے حاصل کردہ مال حج میں صرف کیا تھا تو اس کی کمائی کی پوری تفصیل صاف صحیح واضح لکھ کر معلوم کریں مناسک حج اداء کرلینے پر بہرصورت حج اداء ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند