• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 37204

    عنوان: عمرہ میں گھر كی عورتیں نماز كس طرح پڑھیں؟

    سوال: ہم لوگ عمرہ کے لیے جارے ہیں، یہ بتائیں کہ ہمارے گھر کی عورتیں وہاں کس طرح نماز پڑھیں گی؟ کیا وہا ں کے امام صاحب عورتوں کی نیت کرتے ہیں یا نہیں؟عورتیں وہاں جماعت سے پڑھیں گی یا انفرادی ؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 37204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 506=308-3/1433 عورتیں تنہا تنہا اپنی قیام گاہ میں نماز ادا کریں، نماز کے لیے حرم شریف جانے کی ضرورت نہیں۔ (۲) اگر کسی وقت طواف وغیرہ کرنے گئیں اور جماعت کھڑی ہونے لگی تو وہ حصہ جو عورتوں کی نماز کے لیے خاص ہے جہاں صرف عورتیں ہی نماز ادا کرتی ہیں، وہاں جاکر جماعت سے پڑھ لیں تو گنجائش ہے۔ (۳) مردوں کی صف میں شامل ہوکر خواہ مرد ان کے محرم ہی کیوں نہ ہوں نماز ادا کرنا جائز نہیں کیونکہ محاذات کے مسئلہ کی وجہ سے ان کے دائیں بائیں پیچھے رہنے والے تین مردوں کی نماز فاسد ہوجائے گی جس کا سبب یہ بنیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند