• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 172736

    عنوان: احرام كی حالت میں چہرے پر كئی دفعہ نقاب لگ جائے تو كتنا صدقہ دینا ہوگا؟

    سوال: اگر عورت جو احرام میں ہے ، ان کے چہرے پر کئی دفعہ نقاب لگ جائے تو ایک صدقہ کافی ہے یا زیادہ؟ اور صدقہ کے وجوب کے لئے چہرے کے کتنے حصہ کو ڈھانپنا ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 172736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1299-1114/B=01/1441

    12 گھنٹے تک مسلسل چہرہ ڈھکا ہوا رہے تو ایک دم واجب ہوگا۔ اس سے کم کی صورت میں صدقہ فطر کے بقدر صدقہ کرنا واجب ہوگا اور دو چار منٹ کے لئے لگ جائے تو ایک مٹھی کھجور کا صدقہ کر دینا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند