• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 153395

    عنوان: کیا جدہ میں مقیم عورت بغیر محرم کسی جروب کے ساتھ حج کر سکتی ہے ، جدہ اور مکہ کے درمیان فاصلہ ۰۹ کیلو میٹر ہے ۔

    سوال: کیا جدہ میں مقیم عورت بغیر محرم کسی جروب کے ساتھ حج کر سکتی ہے ، جدہ اور مکہ کے درمیان فاصلہ ۰۹ کیلو میٹر ہے ۔

    جواب نمبر: 153395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1221-1192/N=11/1438

    جدہ کی آبادی مکہ مکرمہ کی طرف اور مکہ مکرمہ کی آبادی جدہ کی طرف کافی بڑھ چکی ہے، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان عام راستہ سے سفر شرعی کی مسافت نہیں رہ گئی ہے؛ لیکن جب کوئی شخص جدہ سے مکہ مکرمہ سفر حج کے ارادے سے جائے گا تو اس کی آخری منزل عرفات ہوگی اور جدہ سے عرفات (فی الحال)سفر شرعی کی مسافت پر ہے؛ اس لیے جدہ میں مقیم کوئی عورت شوہر یا محرم شرعی کے بغیر محض گروپ کے ساتھ سفر حج نہیں کرسکتی۔

    ولا تسافر المرأة بغیر محرم ثلاثة أیام فما فوقھا، واختلفت الروایات فیما دون ذلک ، قال أبو یوسف رحمہ اللہ تعالی: أکرہ لھا أن تسافر یوماً بغیر محرم ، وھکذا روي عن أبي حنیفة رضی اللہ تعالی عنہ، وقال الفقیہ أبو جعفررحمہ اللہ تعالی:اتفقت الروایات فی الثلاث (المحیط البرھاني، کتاب الکراھیة والاستحسان،۸: ۱۱۴، ط: باکستان)، ونقلہ عنہ فی التاتار خانیة (۱۸: ۲۴۵، ۲۴۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، والفتاوی الھندیة (۵: ۳۶۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند) عن المحیط البرھاني،نیز فتاوی محمودیہ (۱۰: ۳۳۰، ۳۳۱، سوال:۵۰۶۹، مطبوعہ:ادارہٴ صدیق، ڈابھیل) اور آپ کے مسائل اور ان کا حل جدید تخریج شدہ(۵: ۲۹۶، مطبوعہ: کتب خانہ نعیمیہ دیوبند) وغیرہ دیکھیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند