عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 17609
مناسک
حج میں منیٰ میں عرفات سے واپسی پر پہلے رمی کرنا، قربانی کرنا، حلق کروانا اور
پھر طواف زیارت یہ ترتیب ہے۔ کیا طواف زیارت رمی کے فوراً بعد کر سکتے ہیں؟ طواف
زیارت میں رمی کرنا لازمی ہے؟ (۲)کیا
دوران نماز خانہ کعبہ کو دیکھنا جائز ہے؟ (۳)کیا دوران طواف خانہ کعبہ کو دیکھنا
جائز ہے؟
مناسک
حج میں منیٰ میں عرفات سے واپسی پر پہلے رمی کرنا، قربانی کرنا، حلق کروانا اور
پھر طواف زیارت یہ ترتیب ہے۔ کیا طواف زیارت رمی کے فوراً بعد کر سکتے ہیں؟ طواف
زیارت میں رمی کرنا لازمی ہے؟ (۲)کیا
دوران نماز خانہ کعبہ کو دیکھنا جائز ہے؟ (۳)کیا دوران طواف خانہ کعبہ کو دیکھنا
جائز ہے؟
جواب نمبر: 1760931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ):2210=1776-11/1430
(۱) طواف زیارت میں ترتیب واجب نہیں بلکہ سنت ہے، اگر رمی کے بعد فوراً طواف زیارت کرلے تو درست ہوجائے گا، رمی کا پہلے ہونا واجب نہیں۔
(۲) مکروہ ہے۔
(۳) استیلام کے علاوہ طواف میں کعبہ کو دیکھنا مکروہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال یہ ہے کہ میری بڑی بہن جو کہ غیر شادی شدہ تھی اس کا 22دسمبر2009کو انتقال ہوا۔ وہ سرکاری ٹیچر تھی۔ اس نے اپنے پیچھے پراپرٹی اور بینک بیلنس چھوڑا۔ میں سب سے چھوٹا بھائی ہوں اس کے ساتھ رہتا تھا۔ میں بے روزگار ہوں۔ میرے دو بچے ہیں ایک لڑکی جس کی عمر بارہ سال ہے اور ایک لڑکا جس کی عمر آٹھ سال ہے۔ وہ میری لڑکی کی شادی کے انتظامات کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتی تھی۔اس کے اوپرہاؤس ٹیکس اور درستگی چارج اور دیگر کو ادا کرنے کی ذمہ داری تھی۔میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کا بینک بیلنس اور دوسرے موجود نقد میری روزانہ کی ضروریات کو پورا کرنے کا واحد ذریعہ ہیں۔ میرے دوسرے تین بڑے بھائی سرکاری نوکری میں ہیں اور اپنی زندگیوں میں خوش ہیں۔ وہ لوگ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ اس کا نقد اور دوسرے زیورات اس کے حج بدل کے لیے دوں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اس طرح کی صورت حال کے اندراس کا قرض ادا کئے بغیر اور دوسری ذمہ داریاں جوکچھ بھی ہوں ان کو پورا کئے بغیر حج بدل کرنا جائز ہے؟
1696 مناظرمناسک
حج میں منیٰ میں عرفات سے واپسی پر پہلے رمی کرنا، قربانی کرنا، حلق کروانا اور
پھر طواف زیارت یہ ترتیب ہے۔ کیا طواف زیارت رمی کے فوراً بعد کر سکتے ہیں؟ طواف
زیارت میں رمی کرنا لازمی ہے؟ (۲)کیا
دوران نماز خانہ کعبہ کو دیکھنا جائز ہے؟ (۳)کیا دوران طواف خانہ کعبہ کو دیکھنا
جائز ہے؟
اگر
کوئی شخص عمرہ کرے تو اس پر حج فرض ہے کیا؟
سعودی
عرب میں مقیم(انڈین/پاکستانی) ملازمین کی کثرت ہے نیز اس میں دو نوعیت کے ملازمین
ہیں، ایک تو اندرون میقات ہیں جیسے جدہ میں رہنے والے دوسرے آفاقی ہیں جیسے خارج
جدہ۔ اس مسئلہ کو واضح فرماویں کہ (۱)کیا
جدہ والے حج کے مہینوں میں عمرہ کرسکتے ہیں اگر چہ کہ وہ اس سال حج کا ارادہ کریں یا
نہ کریں یا وہ پہلے سے حج کرچکے ہوں یا پھر اس سال ارادہ ہو؟ (۲)جو ملازمین آفاقی ہوں
سعودی عرب کے دوسرے شہروں میں مقیم ہوں ان کے لیے کیا حکم ہے کہ وہ بھی بلا کسی قید
و شرط کے حج کے مہینوں میں عمرہ کرسکتے ہیں؟ از راہ کرم اس مسئلہ کو مدلل واضح
فرمادیں کیوں کہ مقامی اردو علماء اس مسئلہ میں مختلف مسائل بتاتے ہیں۔ صاحب معلم
الحجاج نے لکھا ہے کہ صرف حج کے پانچ ایام کو چھوڑ کر سال میں کسی بھی وقت عمرہ
ہوسکتا ہے۔
میری بیوی کے پاس 23/تولہ سونا ہے۔ میں اس سے کہتا رہتا ہوں کہ اس کے اوپرحج فرض ہے اور اس کوان زیورات کو بیچنا ضروری ہے۔ کیا اس کو (بیوی)حج کے لیے اپنے اور اپنے محرم کے پیسوں کا انتظام کرنے کے لیے ان زیورات کا فروخت کرنا ضروری ہے یا اس کو اور کیا کرنا چاہیے؟ میرے پاس ذاتی طور پر زیادہ پیسہ نہیں ہے اور میرے اوپر حج فرض نہیں ہے۔
3575 مناظر