• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 164932

    عنوان: میقات کے اندر رہنے والوں کے لیے تمتع نہیں ہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جو شخص حدود میقات کے اندر مقیم ہو لیکن حدود حرم سے باہر ہو مکہ سے قریباً 150 کلومیٹر کے فاصلے پر قیام پزیر ہو تو کیا وہ حج تمتع کر سکتا ہے ؟اور کیا وہ آج کل میں جا کر عمرہ کر کے واپس اپنے گھر جا سکتا ہے اور 8 ذوالحجہ کو دوبارہ اپنے گھر سے احرام باندھ کر حج تمتع کی نیت سے منی کو روانہ ہو سکتا ہے ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ خیراً۔ وسیم اقبال مدینہ منورہ۔

    جواب نمبر: 164932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1398-1078/B=12/1439

    میقات کے اندر رہنے والوں کے لیے تمتع نہیں ہے، جو عمرہ اس نے ایام حج سے پہلے کرلیا ہے وہ مستقل عمرہ ادا ہوگیا، اب گھر سے آکر ۸/ ذی الحجہ کو صرف حج کی نیت سے منی کو روانہ ہوگا حج تمتع کی نیت سے نہیں؛ کیونکہ اہل مکہ اور میقات کے اندر رہنے والوں کے لیے تمتع نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند