عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 159900
جواب نمبر: 15990031-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:703-597/D=7/1439
جی ہاں آپ بچے کو لے کر ہوٹل میں رہیں اور بیوی عمرہ کرکے آجائے اس میں حرج نہیں ایسا کرنا جائز ہے اور اگر ہوٹل حرم شریف سے دور ہو تو حرم شریف تک آپ اسے پہنچاکر بھی واپس جاسکتے ہیں۔
نوٹ: اسے راستہ وغیرہ خوب اچھی طرح سمجھادیں تاکہ کسی پریشانی میں نہ پڑیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا حج بدل ادا کرنے کے لیے صرف ایسے شخص کوبھیجنا ضروری ہے جس نے پہلے سے حج کیا ہو یا ہم ایسے شخص کو بھیج سکتے ہیں جس نے حج نہیں کیا ہے، کیوں کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں،کیا ایسا شخص حج بدل ادا کرسکتاہے؟ حج کے مہینہ کے دوران نویں سے تیرہویں ذی الحجہ کی عصر تک تکبیر تشریق فرض نماز کے بعد پڑھی جاتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس کو صرف ایک ہی مرتبہ پڑھنا ہے یا اس کو تین مرتبہ پڑھ سکتے ہیں؟ کیوں کہ کچھ علماء کرام تین مرتبہ پڑھنے کو بدعت تصور کرتے ہیں جب کہ بہت ساری مساجد میں تین مرتبہ پڑھی جاتی ہے؟
4977 مناظرجواب نمبر 5985 سے متعلق: توسیع منیٰ-سعودی حکومت مزدلفہ میں منی کی حد کے باہر کچھ ٹینٹ لگارہی ہے۔ سعودی علماء نے فتوی دیا ہے کہ یہ جگہ منی تصور کی جائے گی اوراس کو منی کی توسیع کا نام دیا۔ ان دنوں بہت زیاد ہ بھیڑ کی وجہ سے سعودی حکومت منی کی حد کے باہر بھی کچھ ٹینٹ لگا رہی ہے اور یہ ٹینٹ مزدلفہ میں واقع ہیں۔ سعودی علماء نے فتوی دیا ہے کہ جگہ کی کمی کی وجہ سے یہ جگہ منی میں شمار کی جائے گی اورانھوں نے اس کو منی کی توسیع کا نام دیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ اوپر مذکور اسباب کی وجہ سے اگر توسیع کی گئی ہے تو مزدلفہ کے درمیان حج کے دنوں میں اگر کسی شخص کا ٹینٹ اس جگہ میں ہے جوپہلے مزدلفہ کا حصہ تھا اور اب سعودی کہتے ہیں کہ یہ منی کا حصہ ہے اور وہ شخص اپنے ٹینٹ میں رہتا ہے تو کیا اس کے لیے اپنے ٹینٹ میں قیام کرنا درست ہوگا؟ اورکیا اس کا واجب ادا ہوجائے گا؟ اوپر مذکور صورت حال میں اگر وہ اسی جگہ اور ٹینٹ میں قیام کرتا ہے توکیا منی اور مزدلفہ کی سنتیں ادا ہوجائیں گیں؟ برائے کرم حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرماویں۔
1243 مناظرکیا
کسی غریب آدمی کو حج بدل کے لیے بھیجاجاسکتاہے یا نہیں، اس کے لیے مالدار کو
بھیجنا کیسا ہے جواب سے نوازیں کرم ہوگا؟
میرا سوال حج کے بارے میں ہے۔ میرے والد
صاحب نے پہلے حج کیا ہے جب وہ سعودی عربیہ میں تھے۔ اب اس سال میں اپنے والدین کو
حج پر بھیجنا چاہتا ہوں، ابتدائی کاروائیاں تقریباً ہوچکی ہیں۔ میرے والد صاحب
میری مرحوم دادی کا حج بدل کریں گے جب کہ میری ماں اپنا حج کریں گیں۔ میں تمام
اخراجات ادا کررہا ہوں لیکن میں نے حج نہیں کیا ہے۔کسی نے مجھ سے کہا کہ اپنی ماں
کے حج اور حج بدل کے اخراجات دینے سے پہلے میں اپنا حج کروں۔ میں دو تین سال کے
بعد اپنی بیوی کے ساتھ حج کرنے جانا چاہتا ہوں، کیوں کہ میری بچی بہت چھوٹی ہے۔
برائے کرم قرآن اورحدیث کی روشنی میں وضاحت فرماویں۔
میں اس سال اپنے شوہر کے ساتھ حج کرنے کا ارادہ کئے ہوئے ہوں اور فارم بھردیا ہے مجھے یہ بتائیں کہ ناپاکی کی حالت میں کیا کیا نہیں کرسکتے، او رجو ارکان بحالت حیض چھوٹ جائیں ان کو کس طرح سے او رکب پورا کریں گے؟ از راہ کرم کوئی ایسی جامع کتاب بتائیں جس میں اس طرح کے تمام مسائل آسان اردو میں دئے ہوئے ہوں خاص طور پر عورتوں کے مسائل ۔
1806 مناظرجب حج کے فارم بھرے جاتے ہیں تو کچھ لوگ غلط بیانی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر حج فارم میں ایک کالم ہوتا ہے کہ آپ نے پانچ سالوں کے اندر حج تو نہیں کیا۔ کچھ لوگ جھوٹ لکھوادیتے ہیں کہ ہم نے حج نہیں کیا ، جبکہ ہر سال حج کو جاتے ہیں۔ اس میں خاص و عام، علماء کرام، وی آئی پی وغیرہ سبھی حضرات شامل ہیں۔ اس طرح حج کرنا شریعت کی رو سے کیسا ہے، جب کہ کچھ لوگوں کے مسلسل جانے کی وجہ سے کچھ لوگوں کا نمبر نہیں آتا اور وہ اس سعادت عظمی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ کیوں کہ انڈیا میں حج کا کوٹا کم ہے، اس لیے محروم رہتے ہیں۔ شریعت کا اس بارے میں کیا حکم ہے؟
1651 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ کیا مکہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ ایک حکم میں ہیں؟ میں اس سال 30 نومبر کو حج کو جا رہا ہوں اور 21 دسمبر کو مدینہ شریف جاؤں گا ،تو کیا مجھے مکہ، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں نماز مکمل پڑھنی ہوگی یا قصر کرنا ہوگا؟ برائے کرم جلدی سے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں، تاکہ میرا اور میری طرح ہزاروں لوگوں کا مسئلہ حل ہوجائے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ سعودی علماء نے ایک ہونے کا فیصلہ دے دیا ہے۔ برائے کرم مسئلہ کو حل فرما دیجئے۔
3170 مناظر