عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 17052
کیا
کسی غریب آدمی کو حج بدل کے لیے بھیجاجاسکتاہے یا نہیں، اس کے لیے مالدار کو
بھیجنا کیسا ہے جواب سے نوازیں کرم ہوگا؟
کیا
کسی غریب آدمی کو حج بدل کے لیے بھیجاجاسکتاہے یا نہیں، اس کے لیے مالدار کو
بھیجنا کیسا ہے جواب سے نوازیں کرم ہوگا؟
جواب نمبر: 1705201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1626=1626-11/1430
غریب آدمی کو حج بدل کے لیے بھیجا جاسکتا ہے، افضل یہ ہے کہ حج بدل ایسے آدمی سے کرائے جس نے اپنا حج فرض ادا کرلیا ہو، مالدار آدمی پر اگر حج فرض ہوچکا ہے اور ابھی تک اپنا حج نہیں کیا تو ایسے شخص کو حج بدل کے لیے بھیجنا مکروہ تنزیہی ہے، اوراس مال دار شخص کے لیے غیر کا حج بدل کرنا مکروہ تحریمی ہے، اوراگر اس پر حج فرض نہیں ہوا تو صرف آمر کے لیے بھیجنا خلافِ اولیٰ ہے اورحج کرنے والے کے لیے کوئی حج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مفتی
صاحب میں نے بہت پہلے عمرہ کیا اور میں نے عمرہ کی حالت میں اپنے ناخون کاٹ لیے۔کیوں
کہ میں نہیں جانتا تھا کہ یہ احرام میں ممنوع ہے۔ اس کے بعد میں نے پانچ مزید عمرے
ادا کئے بغیر کسی غلطی کے۔ اب مجھ کو کیا کرنا چاہیے کیوں کہ میں اس سال حج کرنے
کے لیے جارہا ہوں؟ کیا مجھ کو فدیہ ادا کرنا ہوگا یا بکرے کی قربانی کرنی ہوگی؟
برائے کرم میری مدد کریں کہ میں کیسے توبہ کرسکتاہوں ؟
کورونا کی وجہ سے حج فرض ادا نہ كیا جاسكے تو حكم ہے؟
18712 مناظردوران
طواف (عمرہ کا یا نفل کا) حطیم کے باہر جانے کے راستے سے اندر جاکر نماز و دعا ادا
کرکے اسی راستے سے باہر آکر طواف پورا کیا تو کیا یہ حطیم سے گزرنا ہوا؟ اگر ہاں،
تو اب کیا کیا جائے؟ (عمرہ میں دوران طواف میں حطیم میں گیا کہ نہیں یہ اب یاد نہیں)۔
(۲)کیا
صفا ، مروہ کی توسیع کی وجہ سے سعی کی اصل جگہ کے بجائے دیگر جگہ سے دوڑ کی گنجائش
بڑھ گئی ہے؟ کیا اس کے لیے چودہ دوڑ لگانا بہتر ہے؟ (۳)اتنے سارے لوگوں کو ذم
ذم کے چشمہ کا خالص پانی ہی پلاتے ہیں یا دیگر پانی اس میں ملاکر حرم کے تمام نکاس
پر مہیا کراتے ہیں؟ (۴)حرمین
شریفین میں درود تاج کا ورد کرنا کیسا ہے؟