عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 5557
میرا نام جواد ہے اس وقت میں سعودی عرب میں مقیم ہوں۔ میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں،وہ یہ ہے کہ میری بھانجی کا انتقال ہوگیا ہے اس کی عمر اس وقت ۱۴/سال تھی۔میں اس کے نام سے عمرہ کرنا چاہتا ہوں، تو میں کس طرح کروں؟ کیا میں لڑکی کے نام سے عمرہ کرسکتا ہوں،یا عورت کے لیے عورت ہی کو کرنا ضروری ہے یا مرد بھی کرسکتا ہے؟ جواب مرحمت فرمائیں۔

جواب نمبر: 5557
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 630/ د= 582/ د
آپ (مرد) بھی لڑکی کی طرف سے عمرہ کرسکتے ہیں، عورت کی طرف سے عورت کا کرنا ضروری نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند