• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 48557

    عنوان: اگر کسی نے شوال میں صرف عمرہ کی نیت سے عمرہ کیا ، اس کا حج کا ارادہ نہیں تھا اوراب اگر وہ چاہے تب بھی حکومت کی طرف سے اجازت ملنا مشکل ہے تو اب یہ شخص کیا کرے؟

    سوال: اگر کسی نے شوال میں صرف عمرہ کی نیت سے عمرہ کیا ، اس کا حج کا ارادہ نہیں تھا اوراب اگر وہ چاہے تب بھی حکومت کی طرف سے اجازت ملنا مشکل ہے تو اب یہ شخص کیا کرے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر آپ نے شوال میں عمرہ کرلیا ہے تو حج واجب ہوگیا اور نہ کرنے پر دم دینا ہوگا ؟ کیا یہ صحیح ہے؟ واضح ہو کہ میں سعودی میں رہتاہوں اور سعودی میں رہنے والوں کو حکومت پانچ سال میں صرف ایک بار اجازت دیتی ہے ، میں تین سال پہلے حج کرچکا ہوں اس لیے اب حکومت کی طرف سے اجازت ملنا بھی مشکل ہے۔ براہ کرم،اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 48557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1423-1423/M=12/1434-U شوال میں عمرہ کرنے سے حج فرض ہوجاتا ہے یا نہیں، اس بابت کچھ تفصیل ہے، اور یہ اس شخص کے بارے میں ہے جس نے اس سے پہلے اپنا حج فرض ادا نہ کیا ہو، صورت مسئولہ کا حکم یہ ہے کہ آپ نے تین سال قبل اگر اپنا حج فرض ادا کرلیا ہے تو اب شوال میں عمرہ کرنے کی وجہ سے آپ پر دوبارہ حج کرنا فرض نہیں، لہٰذا نہ کرنے پر کوئی دم بھی لازم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند