• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 55281

    عنوان: حج بدل کی شرائط بتلائیں کس کس طرف سے حج کیا جاسکتا ہے؟

    سوال: حج بدل کی شرائط بتلائیں کس کس طرف سے حج کیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 55281

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1302-1302/M=11/1435-U جو مسلمان، عاقل، بالغ، مکلف ہو، اوراس پر حج فرض ہوچکا ہو، اور فرضیت کے بعد خود حج کرنے پر قادر نہ رہا ہو، اور حج سے عاجزی موت تک برقرار رہی ہو، تو ایسے شخص پر حج بدل کرانا یا حج بدل کی وصیت کرنا لازم ہوتا ہے۔ ”کذا في کتاب المسائل: ۳/ ۳۶۲ ط: مکتبہ اسماعیل دیوبند) اور تفصیل کے لیے کتاب ”معلم الحجاج“ ص۲۸۱ سے ۲۸۶، ط: کتب خانہ اشاعت العلوم سہارنپور کا مطالعہ فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند