• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 154353

    عنوان: مکی کا حج تمتع كرنا

    سوال: سوال: Published on: Feb 20, 2017 جواب # 69255 Fatwa ID: 1249-1149/B37=5/1438 اس سوال کے جواب کے بارے میں بظاہرر یوں محسوس ہوتا ہے کہ قواعد کو مد نظر رکھ کر جواب دیا گیا کیوں کہ رد المحتار میں والمکی ومن فی حکمہ یفرد فقط کے تحت جو تشریح ہے اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا تمتع معتبر نہیں؟ کیا اسے من فی حکمہ کے حکم سے خارج سمجھیں؟

    جواب نمبر: 154353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1509-1545/B=1/1439

    آپ کے توجہ دلانے پر ہم نے دوبارہ اس مسئلہ پر غور کیا اور کتابیں دیکھیں تو یہ بات سمجھ میں آئی کہ مکی کے لیے تو تمتع نہیں ہے؛ لیکن اگر کسی مکی نے ایسا کیا تو اس پر دم جنایت ہوگا، دم تمتع واجب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند