• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 42462

    عنوان: حج سے متعلق

    سوال: اگر کسی کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ وہ حج کر سکے لیکن اسکے گھر میں ۴ لوگوں کی شادی ہونی چاہئے اور اگر وہ حج کو چلا جائے تو بعد میں قرض لینے کی نوبت آئے گی تو کیا اس شخص پر حج کرنا واجب ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 42462

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1140-1174/N=1/1434 اگر کسی کے پاس حج کی استطاعت ہے تو اس پر حج فرض ہے: قال اللہ تعالیٰ: وَلِلَّہِ عَلٰی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا (سورہٴ آل عمران، آیت: ۹۷) وقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من ملک زادًا وراحلة تبلغہ إلی بیت اللہ ولم یحج فلا علیہ أن یموت یہودیا أو نصرانیا وذلک أن اللہ تبارک وتعالی یقول: وَلِلَّہِ عَلٰی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا ․ رواہ الترمذي (مشکاة شریف، کتاب المناسک الفصل الثاني: ۲۲۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند