• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 166289

    عنوان: کیا زندہ دوست ورشتہ دار کا نفل عمرہ اپنا عمرہ کرنے کے بعد کرسکتے ہیں؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ کیا زندہ دوست ورشتہ دار کا نفل عمرہ اپنا عمرہ کرنے کے بعد کرسکتے ہیں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 166289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 204-187/D=3/1440

    اپنا عمرہ کرنے کے بعد دوسرا عمرہ دوست یا رشتہ دار کی طرف سے کرسکتے ہیں یا دوسرا عمرہ کرکے اس کا ثواب دوست یا رشتہ دار کو پہونچا سکتے ہیں قال فی الدر: الأصل أن کل من أتی بعبادة ما ، لہ جعل ثوابہا لغیرہ وإن نواہا عند الفعل لنفسہ (شامی: ۲۵۶/۲ )

    قال الشامی: وفی البحر من صام او صلی او تصدق و جعل ثوابہ لغیرہ من الأموات والأحیاء جاز ویصل ثوابہا الیہم عند اہل السنة والجماعة کذا فی البدائع ثم قال وبہذا علم انہ لافرق بین ان یکون المجعول لہ میتاً أو حیاً (شامی: ۶۶۶/۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند