• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 160537

    عنوان: نفی طواف میں ایک چکر چھوٹ جائے تو کیا کرے؟

    سوال: نفلی طواف میں غلطی سے سات کے بجائے چھ چکر لگا کر دو نفل پڑھ لیے ۔ اور حرم چھوڑ دیا۔ اب کیا ایک اور چکر لگا کر پھر نفل پڑھنے سے طواف پورا ہو جائے گا یا دوبارہ سے سات چکر لگانے ہوں گے ؟ کوئی کفارہ تو نہیں دینا ہو گا؟

    جواب نمبر: 160537

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:790-686/D=8/1439

    جی ہاں ایک چکر اور لگانے سے طواف پورا ہوجائے گا، اور پورے سات چکر پھر سے کرلے تو اور بہتر ہے، کوئی دم یا صدقہ دونوں صورتوں میں واجب نہ ہوگا۔ ویستحب الاستیناف في الطواف إذا کان ذلک قبل إتیان أکثرہ․․․ وإذا خرج من الطواف أو من السعي لغیر عذر ثم عاد یستحب الاستیناف سواء کان قبل إتیان أکثرہ أو بعدہ․ (غنیة الناسک: ۱۶۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند