• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 41144

    عنوان: سہی بخاری کی حدیث مے ذکر ہے ک سورج غروب ہونے ک بعد الله ک عرش ک نیچے جاتا ہے جب ک الله ک عرش ٧ آسمان پے ہے ور سورج اپنے مدار سے بھر نہی جا تا اس کتاب مے ہے ک تمام کائنات الله ک عرش ک نیچے ہے Ma'ariful Qur'an

    سوال: سہی بخاری کی حدیث مے ذکر ہے ک سورج غروب ہونے ک بعد الله ک عرش ک نیچے جاتا ہے جب ک الله ک عرش ٧ آسمان پے ہے ور سورج اپنے مدار سے بھر نہی جا تا اس کتاب مے ہے ک تمام کائنات الله ک عرش ک نیچے ہے Ma'ariful Qur'an مفتی تاکی عثمانی کی کتاب ہے مرفل قرآن اس مے ہے ک تمام کنت الله ک عرش ک نیچے ہے تو کیا سورج اپنے مدار مے رہتا ہے ور الله کے عرش ک نیچے ہونے کی وجہ سے اپنی جگا پر رہ کر سجدہ کرتا ہے

    جواب نمبر: 41144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 945-943/N=11/2012 سورج ہروقت اللہ کے زیر عرش سربسجود رہتا ہے یعنی: اس کی ہرحرکت اللہ کے حکم اور اجازت ہی سے ہوتی ہے اور جب قیامت قریب ہوگی تو ایک مخصوص جگہ پر پہنچ کر سورج کو آگے بڑھنے کی اجازت نہ ہوگی اور اللہ کی طرف سے پیچھے لوٹنے اور مغرب کی طرف سے طلوع ہونے کا حکم ہوگا، حدیث کا حاصل مفہوم ہی ہے، مزید تفصیل کے لیے آپ معارف القرآن(۷/۳۸۹-۳۹۱) کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند