• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 160394

    عنوان: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یکثر أن یقول قبل موتہ: (سبحان اللہ وبحمدہ ، أستغفراللہ وأتوب إلیہ) كیا یہ حدیث ہے؟

    سوال: حضرت، مجھے ایک حدیث معلوم ہوئی ہے۔ حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یکثر أن یقول قبل موتہ: (سبحان اللہ وبحمدہ ، أستغفراللہ وأتوب إلیہ) ۔ بتانے والے نے کہا ہے کہ یہ حدیث بخاری اور مسلم شریف میں ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ اگر صحیح ہے، تو براہ کرم! حدیث نمبر اور حوالہ بتادئیں۔

    جواب نمبر: 160394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:800-743/M=7/1439

    جی ہاں مذکورہ حدیث صحیح ہے حوالہ دیکھئے مسلم شریف: ج۱ص۱۹۲کتاب الصلاة، باب ما یقال فی الرکوع والسجود، بخاری شریف: ۲/ ۷۴۲، مسند احمد رقم ا لحدیث: ۲۵۵۰۸، مسند الصدیقہ عائشہ رضی اللہ عنہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند