• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 151362

    عنوان: اس حدیث پاک کا ترجمہ بتادیں

    سوال: الحمد للہ والصلاة والسلام علی رسول اللہ وعلی آلہ وصحبہ، أما بعد: فالحدیث رواہ الطبراني عن عبادة بن الصامت، قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: من استغفر للموٴمنین والموٴمنات کتب اللہ لہ بکل موٴمن وموٴمنة حسنة۔ قال الھیثمي في المجمع: إسنادہ جید، وحسنہ الألباني في الجامع۔ اس حدیث پاک کا ترجمہ بتادیں اور کیا ایک دفعہ اللہم اغفرلی وللموٴمنین والموٴمنات والمسلمین والمسلمات پڑھنے سے حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک آنے والے مسلمانوں کا ثواب ملتا ہے؟

    جواب نمبر: 151362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1042-125/M=11/1438

    (۱) حدیث پاک کا ترجمہ یہ ہے: حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”جو شخص مومنین اور مومنات کے لیے استغفار کرے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہرموٴمن اور موٴمنہ کے بدلے ایک نیکی لکھ دیتے ہیں“۔ امام ہیثمی رحمہ اللہ نے مجمع الزوائد میں فرمایا ہے کہ ”اس کی سند اچھی ہے“ اور البانی نے اسے جامع میں حسن قرار دیا ہے۔

    (۲) حدیث کے الفاظ مطلق ہیں حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک آنے والے مسلمان مراد ہیں یا نہیں، حدیث میں اس کی صراحت نہیں، اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ اور رحمت واسعہ سے عطا فرمادیں تو بعید نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند