• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 28679

    عنوان: شیعہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینتہ العلم ہیں اور حضرت علی رضی اللہ باب مدینہ العلم ہیں۔ ابھی حال ہی میں ایک دوست نے یہ حدیث بھیجی ، صحیح بخاری ، نزہت مجلس نسخہ ۲، صفحہ نمبر214/ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور ابو بکر رضی اللہ عنہ اس شہر کی بنیاد ہیں اور عمر رضی اللہ عنہ اس کی دیوار ہیں اور عثمان رضی اللہ عنہ اس کی چھت ہیں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اس کے دروازے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ حدیث مکمل ہے۔ کچھ لوگ اکثر اس حدیث کا آخری حصہ نقل کرتے ہیں۔ 

    سوال: شیعہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینتہ العلم ہیں اور حضرت علی رضی اللہ باب مدینہ العلم ہیں۔ ابھی حال ہی میں ایک دوست نے یہ حدیث بھیجی ، صحیح بخاری ، نزہت مجلس نسخہ ۲، صفحہ نمبر214/ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور ابو بکر رضی اللہ عنہ اس شہر کی بنیاد ہیں اور عمر رضی اللہ عنہ اس کی دیوار ہیں اور عثمان رضی اللہ عنہ اس کی چھت ہیں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اس کے دروازے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ حدیث مکمل ہے۔ کچھ لوگ اکثر اس حدیث کا آخری حصہ نقل کرتے ہیں۔ 

    جواب نمبر: 28679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 128=32-2/1432

    اصل حدیث ”أنا مدینة العلم وعلي بابہا فمن أراد العلم فلیأت بالباب“ تک ہی ہے اگرچہ اس میں بھی اسناداً کچھ کلام ہے، آپ نے جو زائد حصہ نقل کیا ہے ابن عساکر نے تاریخ دمشق میں اسے نقل کیا ہے لیکن اس کی کوئی سند نہیں ملتی اور متنِ حدیث بھی منکر ہے روایت اس طرح ہے: ”قال ابن عساکر ۳/۳۸: أنبأنا أبو الفرج غیث بن علي الخطیب حدثني أبو الفرج الإسفرایني قال: کان أبوسعد إسماعیل بن المثنی الإستراباذي یعظ بدمشق فقام إلیہ رجل فقال أیہا الشیخ ما تقول فی قول النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) أنا مدینة العلم وعلی بابہا قال فأطرق لحظة ثم رفع رأسہ وقال نعم لا یعرف ہذا الحدیث علی التمام إلا من کان صدرا فی الإسلام إنما قال النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) أنا مدینة العلم وأبی بکر أساسہا وعمر حیطانہا وعثمان سقفہا وعلی بابہا قال فاستحسن الحاضرون ذلک وہو یرددہ ثم سألوہ أن یخرج لہ إسنادہ فأغتم ولم یخرجہ لہم“ ثم قال أبو الفرج الإسفراینی: ثم وجدت لہ ہذا الحدیث بعد مدة فی جزء علی ما ذکرہ ابن المثنی۔
    اس سے پہلے ابن عساکر ہی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اس سے ملتا جلتا نقل کیا ہے، اور اس پر ”منکر جدا، اسناداً ومتناً“ کا حکم لگایا ہے۔ اس لیے بظاہر یہ حدیث موضوع معلوم ہوتی ہے۔ امام سیوطی نے بھی اپنی کتاب ”اللآلی المصنوعة في الأحادیث الموضوعة“ میں (۱/۳۰۸) پر اسے نقل کیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند