• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 59139

    عنوان: کیا یہ بھی درود ابرہیمی ہے ؟

    سوال: کیا یہ بھی درود ابرہیمی ہے ؟ اللہم صلی علی محمد و علی آلہ محمد کما صلیت و بارکت علی ابراہیم انک حمید مجید اورکیایہ درود پاک بھی صحیح ہے؟ اللہم صلی علی محمد و آلہ وسلم کما تحب و ترضی لہ

    جواب نمبر: 59139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 391-391/Sd=8/1436-U (۱) یہ درود احادیث سے ثابت ہے؛ لیکن جو دردو درودِ ابراہیمی سے مشہور ہے، وہ دوسرا ہے، جو نماز میں تشہد کے بعد پڑھا جاتا ہے۔ (۲) یہ درود صحیح ہے، حدیث سے ثابت ہے۔ (القول البدیع، ص: ۱۲۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند