• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 8343

    عنوان:

    میں نے سنا ہے کہ بی بی آسیہ رضی اللہ تعالی عنہا (جو کہ فرعون کی بیوی تھیں) اور بی بی مریم رضی اللہ تعالی عنہا (جو کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی ماں تھیں) جنت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے ہوں گی۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ حقیقت حدیث میں بھی مذکورہے؟ اگر مذکور ہے، تو مجھے ان احادیث کا حوالہ بتادیں اور اپنا فتوی اس حقیقت کے بارے میں جاری کریں کہ آیا یہ صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1941=1807/د

    جی ہاں اس سلسلہ میں حضرت زبیر بن بکار کی روایت ہے جس کو علامہ قرطبی نے اپنی مشہور کتاب تفسیر قرطبی کے اندر نقل فرمایا ہے ملاحظہ فرمائیں: رواہ زبیر بن بکار أن رسول اللّٰہ صلی اللّہ علیہ وسلم قال لخدیجة أشعرت أن اللہ زوجني معک في الجنة مریم بنت عمران وکلثوم أخت موسیٰ وآسیة امرأة فرعون فقالت أخبرک اللّہ بہذا فقال: نعم فقالت بالرفاء والبنین (تفسیر القرطبي: جز ۱۳، ۱۷۰، م زکریا)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند