• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 58027

    عنوان: میں صبح کی نماز فجر سنت اور فرض کے درمیان ۴۱ بار سورة فاتحہ پڑھتاہوں شفا کے لیے ، اس کے ۴۱ بار پڑھنے کی دوسری فضیلت بھی ہے، کیا مجھے ایک بار پڑھنا ہی کافی ہے یا دوبارہ ۴۱ بار پڑھنی پڑے گی دوسری فضیلت حاصل کرنے کے لیے ، ایسی ہی یاسین شریف کے بارے میں صبح کو ؟

    سوال: میں صبح کی نماز فجر سنت اور فرض کے درمیان ۴۱ بار سورة فاتحہ پڑھتاہوں شفا کے لیے ، اس کے ۴۱ بار پڑھنے کی دوسری فضیلت بھی ہے، کیا مجھے ایک بار پڑھنا ہی کافی ہے یا دوبارہ ۴۱ بار پڑھنی پڑے گی دوسری فضیلت حاصل کرنے کے لیے ، ایسی ہی یاسین شریف کے بارے میں صبح کو ؟

    جواب نمبر: 58027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 372-369/B=5/1436-U ۴۱/ بار سورہٴ فاتحہ پڑھنے کی قید کسی حدیث میں نہیں آئی ہے، یہ عمل بزرگوں کا بتایا ہوا ہے، آپ انتہائی خلوص کے ساتھ ایک دفعہ بھی شفا کی نیت سے پڑھ لیں تو ان شاء اللہ شفا حاصل ہوسکتی ہے، سورہٴ یاسین کے بارے میں حدیث پاک میں آتا ہے کہ جو شخص صبح کو سورہٴ یٰسین پڑھے گا اس کے پورے دن کے کام کو اللہ تعالیٰ پورا کرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند