• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 161901

    عنوان: حج میں جانے كی دعا كا طریقہ

    سوال: زید کی حج پر جانے کی تمنا ہے ، کوئی مخصوص دعا ہے حضرت جس کو ہم پڑھ لیا کریں؟

    جواب نمبر: 161901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:6364-865/D=10/1439

    اس سلسلہ کی دعاء ماثورہ میرے علم میں نہیں ہے۔

    (۱) مخصوص دعا وہی ہے جو کوئی آدمی دل کی گہرائیوں سے رات کی تنہائیوں میں اپنے رب کے سامنے کرتا ہے۔

    (۲) اپنے الفاظ میں خود رب کائنات کے حضور دعا کریں ان شاء اللہ قبول ہوگی۔

    (۳) اللہ کے نیک بندوں بالخصوص جو اس دربار میں حاضری کے لیے جارہے ہیں ان سے دعا کی درخواست کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند